تازہ تر ین

آرمی چیف کا ازبکستان کا دورہ، ازبک صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

راولپنڈی: (خبریں ڈیجیٹل) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ازبکستان کا دورہ کیا، ازبک صدر، وزیر دفاع، چیئرمین و سیکرٹری آف سکیورٹی سروسز سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دو روزہ ازبکستان دورے کا مقصد دونوں ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانا ہے، دورے کے دوران آرمی چیف نے ازبک صدر سے ملاقات کی، آرمی چیف نے وزیر دفاع اور چیئرمین و سیکرٹری آف سکیورٹی سروسز سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ازبک فوج کی معیاری تربیت اور تیاریوں کو سراہا، آرمی چیف نے ازبک فوج کی علاقائی سلامتی امور پر آگاہی کی بھی تعریف کی، وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا گیا، آرمی چیف کو چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا آرمی چیف نے تاشقند میں شہداء کے میموریل کمپلیکس پر پھول بھی چڑھائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain