لاہور: اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ میرج بیورو نے رشتہ کروانے کے لیے 8 لاکھ روپے مانگے تھے۔
یشما گل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آج کل رشتہ ڈھونڈنا بہت مہنگا ہوگیا ہے۔ میرج بیورو والوں کو اپنے لیے رشتہ ڈھونڈنے کا کہا یہ سوچ کر کہ کیا پتا اچھا رشتہ مل جائے اور شادی کرلوں لیکن میرج بیورو والوں نے رشتہ ڈھونڈنے کے لیے 8 لاکھ روپے مانگے جسے سُن کر حیران رہ گئی۔