تازہ تر ین

آزادکشمیر میں احتجاج رنگ لے آیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس

۔(خبریں ڈیجیٹل) عوام کا احتجاج رنگ لے لایا، آزادکشمیرحکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر حکومت عوامی احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی۔

عوامی احتجاج پر حکومت نے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پورے آزادکشمیر میں پہیہ جام اور شٹرڈائون کیا گیا۔ آزادکشمیر میں عوام نے بجلی بل جمع نہ کرانیکی مہم چلائی اور بل جلائے۔

حکومت آزادکشمیر نے منگلاڈیم اپ ریزنگ معاہدے میں ترمیم کو مسترد کر دیا۔

حکومتی وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منگلاڈیم اپ ریزنگ معاہدہ میں ترامیم کابینہ میں زیرغور آئی ہی نہیں ۔

واضح رہے کہ واپڈا کی جانب سے منگلااپ ریزنگ معاہدے میں ترمیم کوحمایت حاصل نہ تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain