تازہ تر ین

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال رات بارہ بجتے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے جس کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی تقریبِ حلف برداری دن 11 بجے ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعظم، کابینہ اراکین، سروسز چیفس، ججز اور وکلا سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain