تازہ تر ین

نگراں خیبر پختون خوا حکومت کا بی آر ٹی کیلئے 1 ارب روپے دینے سے انکار

نگراں خیبر پختون خوا حکومت نے محکمۂ ٹرانسپورٹ کو بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے لیے 1 ارب روپے دینے سے انکار کر دیا۔

اس حوالے سے صوبائی محکمۂ ٹرانسپورٹ نے سیکریٹری محکمۂ خزانہ کو خط ارسال کیا تھا جس میں محکمۂ ٹرانسپورٹ نے بی آر ٹی کے لیے محکمۂ خزانہ سے 1 ارب روپے مانگے تھے۔

خط کے مطابق محکمۂ خزانہ نے سال 23-2022ء میں بی آر ٹی کے لیے 66 کروڑ 24 لاکھ روپےجاری کیے، بی آر ٹی چلانے کے لیے جاری کی گئی رقم استعمال نہ ہونے سے فنڈز لیپس ہو گئے۔

خط میں کہا گیا کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ نے فنڈز لیپس ہونے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی بنائی، بی آر ٹی کے لیے محکمۂ ٹرانسپورٹ کو اس وقت فوری طور پر 1 ارب روپے درکار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain