تازہ تر ین

ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 10 رنز پر گر گئی

احمد آباد: (خبریں ڈیجیٹل) انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کا سب سے بڑا میلہ بھارت میں سج گیا ہے، پہلے میچ میں 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 10 رنز پر گرگئی۔

بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

انگلینڈ کو پہلا نقصان ڈیوڈ ملان کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں 14 رنز پر میٹ ہینری نے پویلین لوٹایا، بعدازاں جونی بیرسٹو 33، ہیری بروک 25، معین علی 11 اور کپتان جوز بٹلر 43 ، لیام لیونگسٹون 20 ، جوروٹ 77 ، کرس ووکس 11، سیم کرن 14رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے 2، 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے اور ول ینگ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم مجموعی 10 رنز پر ول ینگ بغیر کوئی رن سکور کیے آؤٹ ہوگئے۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ ایونٹ کے اگلے میچز میں دستیاب ہوں گے۔

نیوزی لینڈ سکواڈ

اس موقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے، بین سٹوکس انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

انگلش ٹیم


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain