اسلام آباد: یورپی اراکین پارلیمنٹ کا جی ایس پی پلس اسکیم کو مزید چار سال توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ الحمدللہ! مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یورپی یونین اراکین نے 2027 تک ترجیحات کی عمومی اسکیم (جی ایس پی) کے قوانین کو رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ یورپی کونسل جلد ہی موجودہ اسکیم کی توسیع کے لیے اپنی حتمی منظوری دے گی۔
انکا مزید کہنا ہے کہ میں اس موقع پر سب کی بہتری کے لیے اسکیم کے تحت پاکستان کے وعدوں کا اعادہ کرتا ہوں، میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ترقی پذیر ممالک سے تجارت کو آسان بنانے کے اپنے عزم پر پورا اترے۔






































