تازہ تر ین

بلوچستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک، میجراورحوالدار شہید

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا اور دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر سید علی رضا شاہ (عمر 31 سال، ساکن ضلع سرگودھا) اور حوالدار نثار احمد (عمر 38 سال، ساکن ضلع وہاڑی) نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain