نوازشریف فلائی دبئی کے طیارے بوئنگ 737-800 میں پاکستان آئیں گے
چارسال کی خودساختہ جلاوطنی کے بعد لندن سے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرنے مسلم لیگ ن کے قائد خصوصی پرواز میں آئیں گے جو 152 مسافروں کو لے کرپاکستان پہنچے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی طیارے میں نوازشریف کے ہمراہ سینیٹرعرفان صدیقی کےعلاوہ ان کا ذاتی اسٹاف ہوگا۔
ڈاکٹرعدنان اور قریبی ساتھی ناصرجنجوعہ کے علاوہ طیارے میں 24صحافیوں،اینکرزکےعلاوہ لیگی کارکنان بھی سوارہوں گے
نوازشریف فلائی دبئی کی خصوصی پرواز ایف زیڈ 4525 کے ذریعے دبئی سے روانہ ہوں گے، خصوصی طیارے کو این او سی جاری کردیاگیا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق طیارہ 21 اکتوبرکوصبح پونے 10 بجے دبئی ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرے گا اور دوپہر ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ائرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔