تازہ تر ین

سپریم کورٹ: نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت منگل کو ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہونگے، جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔

سپریم کورٹ نے حکومت کی اپیل پر مقدمے کے وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم سمیت درجنوں سیاستدانوں کے مقدمات دوبارہ احتساب عدالتوں کو بھیج دیئے گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain