تازہ تر ین

پرویز الٰہی کا مزید دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

 لاہور: اسپیشل مجسٹریٹ نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو مزید دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور ان کے مزید بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن چوہدری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں تفتیش کر رہا ہے۔ اینٹی کرپشن کا الزام ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر نےمیرٹ سے ہٹ کر غیر قانونی تقرریاں کیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain