سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ان دنوں مری کے نواحی علاقے چھا نگلہ کے مقام پر اپنی رہاٸش گاہ پر ڈیرے ڈالے ہوٸے ہیں جہاں انکے ساتھ مریم نواز اور جنید صفدر کے علاوہ انکے دیگر فیملی ممبران بھی موجود ہیں۔
نواز شریف سے مسلم لیگ کے قاٸدین کے علاوہ اہم سرکاری شخصیات کی بھی ملاقاتیں جاری ہیں۔
ذراٸع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ اور مریم نواز کے درمیان آئندہ عام انتخابات میں سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت جاری ہے اور اس سلسلے میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔
نواز شریف قانونی ماہرین سے بھی آٸندہ کے لاٸحہ عمل پر ٹیلی فون کے ذریعے مشاورت کر رہے ہیں۔
چھانگلہ گلی جہاں ان دنوں شدید سردی پاٸی جاتی ہے اور یہاں نواز شریف کی رہاٸش گاہ پر گیس کی سہولت بھی میسر نہیں ہے جہاں پر شام کے وقت آتش دان جلا کر موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ اپنے باورچی کے ذریعے مزے مزے کے کھانوں سے بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔