بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان نے قرض پروگرام کی تمام شرائط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان مذاکرات کا آج دوسرا روز ہے جس میں دونوں فریقین کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام آئی ایم ایف جائزہ مشن کو محصولات کے معاملات پر بریف کریں گے۔
گزشتہ روز آئی ایم ایف اور معاشی ٹیم کے درمیان تعارفی سیشن ہوا تھا جس میں عالمی ادارے کے حکام کو ابتدائی طور پر اہداف پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی تھی۔
آئی ایم ایف جائزہ مشن نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کی ہدایت کے بعد قرض پروگرام کی تمام شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔