تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا اور بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) تصویر وائرل کرنے پر بھارتی حکومت حرکت میں آگئی۔
بھارتی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ کسی بھی شخص کی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مدد سے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کو 3 سال جیل اور 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے جبکہ ڈی ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 66 کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی غیراخلاقی ویڈیو، سوشل میڈیا کووارننگ جاری
دونوں اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کو فیک قرار دیا تھا جبکہ انکا کہنا تھا کہ تصاویر مصنوعی ذہانت کے زریعے تخلیق کی گئی ہیں۔