تازہ تر ین

غزہ : اسرائیلی فوج کی بمباری، ایک روز میں 110 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فوج کی حشیانہ بمباری جاری ہے، خان یونس، نوصائرت اور زاریت میں حملے سے 50 افراد، جبکہ ایک روز میں 110 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

شہدا کی مجموعی تعداد 16 ہزار 300 اور 42 ہزار سے زائد زخمی ہیں، جبکہ اسرائیلی ٹینکوں کے ایمبولنسوں پر بھی حملے کے بعد ناصراسپتال میں 43 لاشیں لائی گئیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق خان یونس اور مشرقی علاقوں پر اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر فاسفورس بم برسا دیے، اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو خان یونس شہر کو خالی کرنے کا کہہ دیا۔

عالمی ادارہ صحت کو بھی جنوبی غزہ کا گودام چھوڑنے کا حکم سامنے آیا، جبکہ جبالیہ کیمپ کے 15 گھروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں امریکی ساختہ گولہ باردو استعمال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے غزہ میں انسانیت تاریک ترین لمحے سے دو چار ہے، اسرائیل پورے غزہ کا نشانہ بنا رہا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے القسام بریگیڈ میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے، حملوں میں 24 ٹینک تباہ، 8 صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خان یونس اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی فوج پر اسنائپرز کی فائرنگ اور راکٹ لانچروں سے حملے کیے جارہے ہیں، خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کے زیر قبضہ عمارت کو بارودی مواد سے تباہ کردیا گیا۔

اتل ابیب اور اسقلان پر بھی راکٹ حملے کیے گئے، اسرائیلی فوج نے دو میجروں سمیت پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک زمینی جھڑپوں میں 82 اور مجموعی طور پر 408 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی آرمی چیف نے کہا زمینی لڑائی کا اب تک کا شدید ترین دن آج ہے، جنوبی غزہ میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے تاہم خان یونس کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain