تازہ تر ین

مذہب کی خاطر ہمانشی کھرانہ اور عاصم ریاض کا 4 سال بعد بریک اَپ ہوگیا

ممبئی: معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کے ٹاپ 2 میں پہنچنے والے عاصم ریاض اور گلوکارہ و ماڈل ہمانشی کھرانہ نے 4 سال بعد راہیں جُدا کرلیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمانشی کھرانہ نے 4 سال تک قریبی تعلقات میں رہنے کے بعد عاصم ریاض کے ساتھ اپنے بریک اَپ کا اعلان کردیا ہے، اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں اپنے مداحوں کے لیے ایک نوٹ جاری کیا۔

ہمانشی کھرانہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے نوٹ میں کہا کہ “ہم دونوں نے بہت کوشش کی لیکن ہم کوئی حل نہیں نکال سکے، ہم نے بڑی ہمت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے”۔
بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ “میں اور عاصم اب بھی ایک دوسرے کے لیے جذبات رکھتے ہیں لیکن قسمت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا”۔

اس کے علاوہ اُنہوں نے اپنے آفیشل ایکس اکاوْنٹ پر بھی اپنے اور عاصم ریاض کے بریک اَپ کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا، جس میں ہمانشی کھرانہ نے کہا کہ “ہم اب ساتھ نہیں ہیں، ہم نے جتنا وقت ساتھ گزارا ہے وہ بہت اچھا رہا ہے, ہمارے رشتے کا سفر بہت اچھا تھا اور اب ہم اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ رہے ہیں”۔

ہمانشی کھرانہ نے کہا کہ “ہم ایک دوسرے کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم دونوں کے مذاہب اور عقائد مختلف ہیں لہٰذا ہم اپنے مذہب کی خاطر ہماری محبت کو قربان کررہے ہیں”۔

اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں”۔

یاد رہے کہ 30 سالہ عاصم ریاض مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوئے تھے اور پھر بعد میں اپنے کیریئر کی خاطر ممبئی منتقل ہوگئے تھے، عاصم ریاض مسلمان ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ماڈل اور اداکار ہیں جبکہ 32 سالہ ہمانشی کھرانہ کا تعلق سکھ مذہب سے ہے۔

واضح رہے کہ ہمانشی کھرانہ اور عاصم ریاض دونوں کو بگ باس سیزن 13 میں دیکھا گیا تھا اور شو کے دوران ہی عاصم ریاض نے ہمانشی کھرانہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ہمانشی نے بھی عاصم سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا تھا۔

بگ باس ختم ہونے کے بعد ہمانشی کھرانہ اور عاصم ریاض کی محبت میں مزید اضافہ ہوگیا تھا، دونوں اکثر سوشل میڈیا پر بھی ساتھ تصاویر پوسٹ کرتے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain