تازہ تر ین

زرمبادلہ ذخائر 13.6 ارب ڈالر تک بڑھانے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کے لیے زرمبادلہ ذخائر 13.6ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرادی۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کیلیے زرمبادلہ ذخائر 13.6ارب ڈالر تک بڑھانے اور رواں مالی سال کے اختتام تک مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 9ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میمورنڈم آن اکنامک آینڈ پالیسی فریم ورک میں طے ہوا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران 6.34 ارب ڈالر کے قرضوں کو رول اوور کرایا جائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے آئندہ مالی سال کیلئے بیرونی سرمایہ 1.31ارب ڈالربڑھانے پر اتفاق ہوا اور رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری 70کروڑ ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain