تازہ تر ین

فحش اشارہ نہیں کیا، گنتی کر رہی تھی، برطانوی ٹی وی میزبان کی وضاحت اور معذرت

بی بی سی کی خاتون نیوز پریزینٹر مریم مشیری نے فحش اشارے سے متعلق اپنی وائرل ویڈیو پروضاحت جاری کرتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔

وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی بی سی نیوز کی اینکر بلیٹن کے آغاز سے قبل اپنی درمیانی انگلی سے نامناسب اشارہ کررہی ہیں۔ پروگرام کی میوزیکل الٹی گنتی ختم ہونے کے بعد مریم اسکرین پر آئیں تو انہیں اپنی بھنویں اٹھاتے ہوئے یہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم ویڈیو میں یہ بھی واضح ہے کہ بی بی سی نیٹ ورک کے چیف پریزینٹرز میں سے ایک مریم کو جلد ہی احساس ہو گیا کہ وہ لائیو ہیں، انہون نےہفوراً ہی اپنا ہاتھ کھینچتے ہوئے بورس جانسن کے بارے میں شہ سرخیاں پڑھنا شروع کردیں۔

مریم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس ویڈیو سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے معذرت کی ہے۔

خاتون پریزینٹرکا کہنا ہے کہ وہ اسٹاف ارکان سے ایک مذاق کررہی تھیں۔ ڈائریکٹر کاؤنٹ ڈاؤن (آن ائرجانے سے قبل 0 سے 10 تک گنتی ) کر رہا تھا اور وہ بھی انگلیوں سے نمبر ون پر پہنچنے کے بعد گنتی گن رہی تھیں لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ آن ائر چلا جائے گا۔

مریم مشیری نے مزید لکھا، ’یہ ٹیم کے ساتھ ایک نجی مذاق تھا، میری نیت یہ نہیں تھی کہ ایسا ہوجائے۔ اگر کوئی اس اقدام سے ناراض یا پریشان ہو تو میں معافی چاہتی ہوں‘۔

واضح رہے کہ یہ ٖغلطی بدھ کے روز برطانوی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے بی بی سی نیوز کے ورلڈ فیڈ پر ہوئی۔ برطانیہ میں چینل وزیر اعظم کے سوالات دکھا رہا تھا، اس لیے عالمی سامعین نے لندن سے شہ سرخیاں دیکھیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain