ہنگامہ خیزیوں سے بھرپور 2023 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے، اس سال جہاں دنیا بھر میں کئی بڑے واقعات رونما ہوئے، وہیں ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی کئی کرشمے ہوئے۔
لیکن ان تمام بڑی بڑی کامیابیوں کے بیچ چھوٹی ٹیکنالوجیز نے بھی بڑے کارنامے انجام دیے، 2023 ”یو ایس بی (سی)“ پورٹ کا سال رہا، جس نے 240 واٹ چارجنگ سے لے کر مچھر کاٹنے کے علاج تک سب میں اہم کردار ادا کیا۔
آج کر ہر چارج کرنے لائق ڈیوائس میں آپ کو یو ایس بی سی پورٹ نظر آئے گا۔
اگر ہم سوچیں کہ کنزیومر ٹیکنالوجی نے کس طرح سال بھر ہمارے گیجٹس کو متاثر کیا ہے تو بلا شبہ، 2023 کی پسندیدہ USB-C ہونی چاہیے۔
ہم نے آئی فون 15 تک کو آخر میں ٹائپ سی پورٹ پر تبدیل ہوتے دیکھا۔
240 واٹ کے یو ایس بی سی چارجرز کی ایک جھلک دیکھی، ایسے ڈونگلز دیکھے جو مچھر کے کاٹنے سے نجات دلا سکتے ہیں، اور ہائی پاور GaN چارجرز کا پورا گروپ دیکھا۔
240 واٹ چارجر کے فوائد
240 واٹ کا یو ایس بی (سی) پاور ڈیلیوری چارجر کا استعمال خاص طور پر چارجنگ کی کارکردگی اور مطابقت کے لحاظ سے بہت سے فوائد پیش کر سکتا ہے۔
زیادہ واٹ کے چارجر، جیسے کہ 240 واٹ یو ایس بی سی چارجر آپ کی ڈیواسز کو زیادہ طاقت فراہم کر سکتا ہے، جس سے چارجنگ جلدی ہوسکتی ہے۔ یہ خاص طور پر بڑی بیٹریوں والی ڈیوائسز، لیپ ٹاپس یا گیمنگ کنسولز جیسے پاور کے بھوکے ڈیوائسز کے لیے فائدہ مند ہے۔
زیادہ پاور آؤٹ پٹ کی وجہ سے 240 واٹ یو ایس بی سی چارجر بیک وقت متعدد ڈیوائسز کو چارج کر سکتا ہے۔
اس چارجرز کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ورسٹائل اور ڈیوائسز کی وسیع رینج کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔
ایک 240 واٹ چارجر عام طور پر مختلف پاور پروفائلز کو سپورٹ کرتا ہے، جس سے یہ مختلف ڈیوائسز کی پاور کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ یہ موثر اور محفوظ چارجنگ کو یقینی بناتے ہوئے منسلک ڈیوائس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پاور ڈیلیوری دے سکتا ہے
240 واٹ چارجر کی بڑھتی ہوئی پاور آؤٹ پٹ مطابقت پذیر آلات کے لیے چارجنگ کے اوقات کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے۔
یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ تمام آلات 240 واٹ چارجر کی زیادہ سے زیادہ پاور آؤٹ پٹ کا پورا فائدہ نہیں اٹھا سکتے.
چارجنگ کی رفتار ڈیوائس کی کمپیٹیبل چارجنگ پروٹوکولز اور بجلی کی ضروریات پر منحصر ہوگی۔ تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ اپنے ڈیوائس کے فیچرز چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اس چارجر کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔
مچھروں سے نجات
یو ایس بی سی نے 2023 میں مچھروں سے نجات دلانا بھی آسان بنا دیا، رواں سال یو ایس بی سی سے چارجنگ والی والی کئی ایسی ڈیوائسز مارکیٹ میں آئیں جو مچھروں سے آپ کو بچاتی بھی ہیں اور مارتی بھی ہیں۔
ان میں کئی طرح کے یو وی لائٹ لیمپس اور ٹریپس شامل ہیں تو مچھروں کو اپنی جانب کھینچتے اور انہیں بجلی کا جھٹا دے کر مار دیتے ہیں۔
اگرچہ 2013 میں متعارف ہونے کے بعد سے یو ایس بی سی کو اپنانے میں سست روی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، تاہم، اب ہم تقریباً ایک ایسے مقام پر ہیں جہاں اب ہمیں اپنے تمام گیجٹس کو چارج کرنے کے لیے صرف ایک کیبل کی ضرورت ہے۔