انڈر 19ایشیا کپ : پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیدی

اذان اویس کے ناقابل شکست 105 رنز کی بدولت پاکستان نے اتوار کو ”ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ“ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔

بھارت کے خلاف اپنے میچ میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز کا ہدف 47 اوورز میں حاصل کیا۔

سعد بیگ 51 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان کو حریفوں کو شکست دینے میں مدد کی۔ اوپننگ بلے باز شاہ زیب خان نے 88 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔

اس سے قبل، انڈیا انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔ محمد ذیشان نے 10 اوورز میں 46 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

ایک روز قبل ہیڈ کوچ محمد یوسف نے گرین شرٹس کو مشورہ دیا تھا کہ وہ دبئی میں بھارت کے خلاف میچ کو معمول کے کھیل کے طور پر لیں۔

پاکستان انڈر 19 اور انڈیا انڈر 19 کے درمیان آخری میٹنگ میں قاسم اکرم کی قیادت میں ٹیم نے 2021 میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ نمبر 2 میں دو وکٹوں سے سنسنی خیز مقابلے جیتے۔

محمد شہزاد 238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 81 رنز بنانے پر اس مقابلے کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دیر بالا۔،بارات میں شامل گاڑی دریائے پنچکوڑہ میں گرنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق 6 زخمی

دیر بالا۔۔بارات میں شامل گاڑی دریائے پنچکوڑہ میں گرنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق
دیر بالا۔6 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں
دیر بالا۔زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
دیر بالا۔حادثہ نرہن خوڑ کے مقام پر پیش آیا ہے زخمیوں کو واڑی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ریسکیو ذرائع

واپڈا نے صدیوں سے بہتے دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا

ملکی خوشحالی اور استحکام کا ضامن دیامر بھاشاڈیم منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن ہے، واپڈا نے صدیوں سے بہتے دریائے سندھ کا رخ ٹنل کی جانب موڑ دیا۔ وزیر اعظم اگلے چند روز میں اہم پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گے۔

ڈیم کی تعمیر میں مصروف عمل واپڈا نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے صدیوں سے بہتے قومی دریا ”انڈس ریور“ کا رخ موڑ دیا۔

اب دریائے سندھ ایک کلومیٹر سرنگ اور 800 میٹر لمبی نہر سے ہوتا ہوا دوبارہ اپنے اصل روٹ میں شامل ہوگا۔

نگران وزیر اعظم اس اہم پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اگلے چند روز میں دیامر بھاشا ڈیم سائیٹ کا دورہ بھی کریں گے۔

ڈیم پر جاری کاموں کا جائزہ لینے اور وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر چئیرمین واپڈا انجینئیر لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی بھی ایک روزہ دورے پر ڈیم ایریا پہنچ گئے ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے سے 8.1 ملین ایکڑ سیلابی پانی ذخیرہ ہونے کے ساتھ 4500 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی بھی حاصل ہوگی، جبکہ ایک ملین ایکڑ سے زائد اراضی بھی سیراب ہوگی۔

سینیٹ کی رکنیت سے شوکت ترین کا استعفیٰ منظور

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچ گئے جہاں پر  شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی۔

شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

واضح رہے کہ شوکت ترین نے پی ٹی آئی کی رکنیت سے چند روز قبل استعفیٰ دیا تھا۔

کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی بچنے کیلیے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول

کوہاٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل جانے سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔

کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہم ذوالفقار بھٹو کے کیس کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں، کیس میں آئینی و قانونی غلطیاں ہیں، ان کو درست کیا جائے، اس قتل میں جو ملوث اور سہولت کار تھے، وہ اس موقع کا فائدہ اٹھاکر اپنے اداروں سے اپنے ہاتھوں سے وہ خون دھونے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بتانا پڑے گا اس جرم میں ملوث سہولت کار کون تھے، اس کیس میں ملوث تمام سہولت کار اس ملک کے مجرم ہیں، تاریخ بتائے گی کہ مسلم امہ کے قائد کو پھانسی پر کیوں چڑھایا گیا، ہم عوام پر بھروسہ رکھتے ہیں، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نفرت کی سیاست نہیں کرتے، دوسری جماعتیں اپنے ذاتی مسائل کے حل کےلئے الیکشن لڑ رہے ہیں، جبکہ میں عوامی مسائل کے حل کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں، کوئی الیکشن جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل جانے سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے، ہمارا مقابلہ ان سیاستدانوں سے نہیں غربت اور مہنگائی سے ہے، ہم رکیں گے اور بھاگیں گے نہیں، ہم عوام کے پاس جائیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر دورہ امریکا کیلئے روانہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پرامریکا روانہ ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کویت کا دورہ کیا تھا اور خلیجی ریاست کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح سے ملاقات کی تھی۔

اس اہم دورے کے دوران آرمی چیف کے ہمراہ نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دیگر حکام پر مشتمل وفد بھی موجود تھا۔

اسمبلی توڑنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا جو غلط تھا، پرویز خٹک

سابق وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا جو غلط تھا، یہ اقدام پی ٹی آئی کے تباہی ثابت ہوا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی پی کے سربراہ اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 2023 کا سال ملک کے لئے نقصان دہ رہا، پاکستان میں افراتفری کےباعث سرمایہ کاری نہیں ہوئی، امید ہے اگلا برس سیاسی طور پر بہترین سال ثابت ہوگا۔

پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ سیاستدان آپس میں جو مرضی کریں لیکن ملک کو نہ نقصان پہنچائیں، ان کا آپس میں بیٹھنا ملک کے فائدے میں ہے، 2024 میں انتخابات ہوں گے تمام جماعتوں کی تیاریاں جاری ہیں، حکومت اور سیاسی جماعتیں شفاف انتخابات کی طرف جائیں انتشار نہ پھیلائیں۔

سابق وزیردفاع نے کہا کہ اسمبلی توڑنا غلط فیصلہ تھا، جمہوریت میں اسمبلیاں نہیں توڑی جاتی، اسمبلی توڑنے کا فیصلہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا تھا، جو پی ٹی آئی کے لئے تباہی ثابت ہوئی۔

پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے اسمبلی توڑنے کا کہا تھا، اور میں اس کے بجائے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا تھا۔

عمران خان کیخلاف گواہی نہیں دونگا، ندیم افضل چن نے وضاحت کردی

سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کے خلاف ہواہی نہیں دوں گا، اگر کسی نے مجھے عدالت میں بلاکر یہ کہا کہ گواہی دو تو میں ہرگز ایسا نہیں کروں گا۔

تحریک انصاف کابینہ کا حصہ رہنے والے سابق وزیر ندیم افضل چن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نیب نے 2 نوٹسز بھیجے اور طلب کیا، جس پر میں نیب آفس گیا، وہاں مجھ سے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے سوال کئے گئے میں وہ بتادیا جو کابینہ میں ہوا تھا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے ندیم افضل چن سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دے گا، میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میری تربیت ایسی نہیں ہوئی کہ میں قیدیوں اور مظلوموں پر بات کروں، مجھے کوئی کہے کہ عدالت میں آکر گواہی دے تو میں اس کے لئے ہرگز تیار نہیں ہوں۔

ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ میں اس وقت بھی عمران خان کو کہتا تھا کہ شہزاد اکبر ایک فراڈ شخص ہے یہ آپ کو مرائے گا، لیکن آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں تو میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ میں کسی قیدی کے خلاف بات کروں۔

“پیسے اور شہرت کی خاطر اپنی عزت نہ کھوئیں”، یمنیٰ زیدی تنقید کی زد

کراچی: مقبول ترین ڈراما سیریل ‘تیرے بن’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کو اپنے نئے فوٹو شوٹ کے بعد کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں کپڑوں کے برانڈ کی تشہیر کے لیے نیا فوٹو شوٹ کروایا جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر بھی پوسٹ کی۔

اداکارہ مخمل کے بولڈ لباس میں نظر آئیں جبکہ اُن کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل بھی لباس کے حساب سے ہی کیا گیا لیکن یمنیٰ زیدی کے مداحوں کو اُن کا یہ فوٹو شوٹ ایک آنکھ نہ بھایا۔

مداحوں نے یمنیٰ زیدی کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس طرح کے لباس آپ کی شخصیت کے لیے نہیں ہیں، آپ سادہ اور روایتی ملبوسات میں ہی حسین لگتی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کے فوٹو شوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ” آپ پاکستانی شوبز کی وہ اداکارہ ہیں جس نے ہمیشہ اپنے سادہ لباس کی وجہ سے مداحوں کی محبت حاصل کی، براہ کرم ایسے بولڈ لباس نہ پہنیں، ہمیں آپ کی سادگی اور شائستگی پر آپ سے پیار ہے”۔

طوبیٰ خان نامی صارف نے کہا کہ “اسی طرح کے لباس آپ کی شخصیت پر بالکل نہیں ججتے”۔

ایک اور صارف نے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “عزت اور شہرت میں ایسی کونسی کمی رہ جاتی ہے کہ آپ لوگوں کو یہ سب کرنا پڑ جاتا ہے”۔

ایک صارف نے تو یمنیٰ زیدی کے فوٹو شوٹ پر اُنہیں ‘شرمناک’ قرار دیا۔

ندا نامی صارف نے کہا کہ “میں گزشتہ کچھ دنوں سے سوچ رہی تھی کہ عائزہ خان اور یمنیٰ زیدی کبھی بھی بولڈ لباس نہیں پہنتیں لیکن اب یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ پیسہ کچھ بھی کر واسکتا ہے”۔

ایک اور صارف نے کہا کہ “پیسے اور شہرت کی خاطر ایسا لباس نہیں پہنیں، اپنا وقار اور عزت نہ کھوئیں”۔y2

واضح رہے کہ رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کی 22 ویں سالانہ تقریب میں یمنیٰ زیدی کے لباس کی وجہ سے اُن کی کافی تعریف کی گئی تھی اور اُنہوں نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مجموعی اثاثوں کی مالیت سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے کُل مجموعی مالیت کے اثاثوں کی تعداد 18 ہزار 760 کروڑ بھارت روپے ہیں، جو کرکٹ آسٹریلیا سے 28 گنا زیادہ ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ 658 کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ دوسرا امیر ترین بورڈ ہے۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق 2008 سے شرورع ہونے والی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دنیا کا سب سے امیر ترین بورڈ بننے میں اہم مدد فراہم کی ہے جبکہ آسٹریلیا بگ بیش لیگ جسے دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اس بورڈ کے محض (78 ملین ڈالر) کے اثاثے ہیں۔

انگلیںڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ 59 ملین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل پوزیشن پر موجود ہے۔

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے ہندوستانی معیشت کو سرکاری اعداد وشمار کے تحت 22 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے۔