سندھ کی مساجد میں اب خواتین بھی نماز پڑھ سکیں گی

سندھ کی مساجد میں اب خواتین بھی نماز پڑھ سکیں گی، اس مقصد کیلئے مساجد میں ان کیلئے علیحدہ جگہ مختص کی جائے گی۔

مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کرنےکا فیصلہ وزیرقانون و اوقاف عمر سومرو کی صدارت میں محکمہ اوقاف کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں صوبے کی مساجد و مدارس کی رجسٹریشن اورخواتین کی مختص کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر اوقاف عمرسومرو کا کہنا تھاکہ محکمہ اوقاف کی77مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کی جائے گی۔

وزیر قانون اور اوقاف نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مساجد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کےعمل کو تیزکیا جائے۔

گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا،نگران وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے مگر آزادی اظہار رائےکو مثبت اور تعمیری ہونا چاہئے۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی کے طبا وطلبات سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے گفتگو کرکے خوشی ہورہی ہے، تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب ہیں،

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج کوہاٹ کا بھی دورہ کیا، زندگی کو بامقصد بنانے کے لیے تعلیم ضروری ہے، مجھے چیزوں کے بارے میں جاننے اورسمجھنے میں خوشی ہوتی ہے، دنیا کے نمایاں تعلیمی اداروں نےہمیشہ مجھےاپنی جانب راغب کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستان کے ہرشہری کوآزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، آزادی اظہار رائے کومثبت اور تعمیری ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان جغرافیائی طورپر انتہائی اہم علاقہ ہے، گلگت بلتستان کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، مذہب، زبان اور نسل پرستی کے خلاف ہیں،1947آزادی ایکٹ کے تحت ریاستوں کو پاکستان یاب ھارت کیساتھ الحاق کا حق دیا گیا۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آئین کے تحت صوبوں کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں، این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم سے صوبوں کوب ااختیار بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مسیحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، پاکستان میں تمام اقلیتیں برابر کے شہری ہیں، اقلیتوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے معاشرے کو کردارادا کرنا ہوگا، نرسنگ کا شعبہ انتہائی اہم اور مقدس ہے۔

اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کروانے کی استدعا مسترد

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران بانی رکن اکبرایس بابر کی جانب سے یہ انتخابات دوبارہ کروانے کی استدعا مسترد کردی۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے نئے انٹر اپارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

اس موقع پر اکبرایس بابر سمیت دیگر درخواست گزار، سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت الیکشن کمیشن حکام بھی موجود تھے۔

دوران سماعت اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے آرڈر کے بعد 2 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کروایا مگر نہ ووٹر لسٹ بنی نہ کوئی اور انتظامات کیے گئے اور بند کمرے میں ایک شخص کو چیئرمین بنا دیا گیا۔

ممبرخیبرپختونخوا نے سوال کیا کہ آپ کس حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے، کیا آپ کی ممبر شپ ختم نہیں ہوچکی؟ اس پر اکبر ایس بابر کے وکیل نے جواب دیا کہ نہیں ختم ہوئی اسلام آبادہائی کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔

وکیل نے کہا کہ یاسمین راشد جیل میں اور علی امین گنڈا پوراشتہاری ہیں لیکن ان کی نامزدگی کیسے ہوئی؟ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشنزنہیں سلیکشن ہوئی ہے، پارٹی آئین کے مطابق پینل بنا کرالیکشنز ہونا لازمی ہے۔

اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ جو لوگ الیکشنز لڑنا چاہتے ہیں ان کے حقوق متاثر ہوئے، الیکشنز میں شفافیت نہیں تھی، مرکزی سیکرٹریٹ گئے تو کہا گیا انتخابات کا نہیں پتا، ہمارے پاس اس کے شواہد ہیں کہ ہم وہاں گئے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر سوال کیا کہ کیا پارٹی کو کوئی تحریری طور پر شکایت کی، جس پر اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ نہیں ہم نے کوئی تحریری طور پر شکایت نہیں کی۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کاغذات آئے ہوئے ہیں کمیشن ان کو دیکھ لے گا، دوران سماعت اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ جانے کی ویڈیو بھی چلائی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ آپ نے نامزدگی فارم حاصل کرنے کے لیے کیا کوشش کی، یہ ویڈیو میں کون سی جگہ ہے، وکیل اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کا جی ایٹ کا مرکزی دفتر ہے۔

ممبر کمیشن نے پوچھا کہ پی ٹی آئی جی ایٹ مرکز پہنچنے پر ویڈیو کون بنا رہا تھا، آپ کوشک تھا کاغذات نامزدگی نہیں ملے گی، اس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہ ہمارا اپنا بندہ تھا، ہم تمام عمل ڈاکومنٹڈ کرنا چاہتے تھے۔

اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرنے کی استدعا کردی جس کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 واضح ہے دربارہ الیکشن کوبھول جائیں‘۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا اور آئندہ سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق 14 افراد نے درخواستیں دائر کی تھیں، درخواست گزاروں میں اکبر ایس بابر، طاہر نواز، نورین فاروق سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کے صدر منتخب ہوئے۔

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: فرح گوگی، زلفی بخاری سمیت دیگر شریک ملزمان کے اشتہار جاری

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان و دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہار جاری کردیے گئے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے فرح گوگی، شہزاداکبر، زلفی بخاری، ضیاء المصطفیٰ اور دیگر شریک ملزمان کے اشتہار جاری کردیے۔

فرح گوگی ، شہزاداکبر، زلفی بخاری، ضیاء المصطفیٰ کے اشتہارجوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل ریفرنس میں ملزمان 6 جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب ہیں۔

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی ائی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی نامزد ملزمہ ہیں۔

بیوفائی کے باعث علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں، عامر اور فریال پھر ساتھ ساتھ

گزشتہ دنوں شوہر کی مبینہ بیوفائی کے باعث علیحدگی کی افواہوں کے بعد پاکستان کے مقبول سابق باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سے متعلق خاصی خاموشی تھی تاہم اب لگتا ہے کہ عامر ایک بارہھرصرف اہلیہ ہی کی زلفوں کے اسیر ہیں۔

سابق باکسر نے گزشتہ روز ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ شرکت کی۔

عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس تقریب سے تصاویر شیئر کی ہیں۔

اس جوڑے کو ایک ساتھ خوش وخرم دیکھ کران کے درمیان علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

36 سالہ عامرخان نے ریڈ کارپٹ پر سیاہ سوٹ پہن کر شرکت کی جبکہ فریال مخدوم نے سفید رنگ کے ساٹن گاؤن سے خود کو ایک گلیمرس لُک دیا جسے بیلٹ اور ہیڈ اسکارف نے مزید نمایاں کیا۔

اس جوڑے کی ازدواجی زندگی بی بی سی کی ایک سابق پریزنٹر کے ایک الزام کے سبب خاصا مشکل میں پڑگئی تھی تاہم عامر نے دھوکہ دہی کے کئی اسکینڈلز میں ملوث ہونے کے بعد اپنی اہلیہ سے معافی مانگ لی تھی۔

لیکن اس کے بعد ماڈل سمیرا نے عامر خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مجھے اشتعال انگیز پیغامات بھیجتے ہیں۔

اس کے بعد اس جوڑے نے کچھ ماہ کیلئے ایک دوسرے سے وقتی طور پر دوری اختیار کی تھی۔ تاہم عامر خان نے اپنی ازدواجی زندگی کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق باکسر نے اپنی اہلیہ ’فریال بیوٹ‘ کے کاسمیٹک کاروبار میں ایک لاکھ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی شادی بچانے کے لیے پرعزم تھے۔ عامر خان اپنی اہلیہ کو یہ یقین دہانی کروانا چاہتےتھے کہ وہ بدلنے کو تیار ہیں اور مالی طور پر ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

عامر خان نے اہلیہ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ دبئی میں اپنے گھر میں نیا سوئمنگ پول بھی بنوایا تھا اور ایک نئی رینج روور بھی خریدی تھی۔

خیال رہے کہ عامر خان کی فریال مخدوم سے شادی کو 13 برس ہو چکے ہیں اور ان کے تین بچے ہیں جن کا نام لامیسا، علینہ اور محمد ہے۔

پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، نگراں وزیراعظم

گراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے مگر آزادی اظہار رائےکو مثبت اور تعمیری ہونا چاہئے۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی کے طبا وطلبات سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے گفتگو کرکے خوشی ہورہی ہے، تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب ہیں،

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج کوہاٹ کا بھی دورہ کیا، زندگی کو بامقصد بنانے کے لیے تعلیم ضروری ہے، مجھے چیزوں کے بارے میں جاننے اورسمجھنے میں خوشی ہوتی ہے، دنیا کے نمایاں تعلیمی اداروں نےہمیشہ مجھےاپنی جانب راغب کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستان کے ہرشہری کوآزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، آزادی اظہار رائے کومثبت اور تعمیری ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان جغرافیائی طورپر انتہائی اہم علاقہ ہے، گلگت بلتستان کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، مذہب، زبان اور نسل پرستی کے خلاف ہیں،1947آزادی ایکٹ کے تحت ریاستوں کو پاکستان یاب ھارت کیساتھ الحاق کا حق دیا گیا۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آئین کے تحت صوبوں کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں، این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم سے صوبوں کوب ااختیار بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مسیحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، پاکستان میں تمام اقلیتیں برابر کے شہری ہیں، اقلیتوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے معاشرے کو کردارادا کرنا ہوگا، نرسنگ کا شعبہ انتہائی اہم اور مقدس ہے۔

غیرقانونی تعمیرات؛ ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 12 میں غیر قانونی کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے اور غیر قانونی فلور مسمار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں 2 رکن بینچ کے روبرو ایف بی ایریا بلاک 12 میں غیر قانونی کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیرات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ بلڈر نے پارک کی زمین کو بھی اپنے پلاٹ کے ساتھ شامل کرکے تعمیرات کردیں۔ بلڈر عزادار زیدی اور دیگر نے پلاٹ نمبر بی ایس ون بلاک 12 ایف بی ایریا میں 9 منزلہ غیر قانونی عمارت تعمیر کردی۔

احکامات کے باوجود کارروائی نہ کرنے پر عدالت ایس بی سی اے حکام پر برہم ہوگئی۔ ایس بی سی ملازمین اور افسران کے بلاجواز تقرریوں اور بتادلے پر جسٹس ندیم اختر نے آبزرویشن دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہر کیس میں یہی ہورہا ہے۔ جس افسر کو کارروائی کاحکم دیتے ہیں اسے تبدیل کردیا جاتا ہے۔ دوسرا افسر آکر بولتا ہے، مجھے تو ابھی چارج ملا ہے۔

جسٹس ندیم اختر نے کہا کہ ہم حکم دے رہے ہیں اب عدالت کی اجازت کے بغیر کسی افسر کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ ہمیں اپنا کام نہیں کرنے دیا جارہا۔ اب عدالت کی اجازت کے بغیر کوئی افسر تبدیل نہیں ہوگا۔ 7 دن میں انسپکشن کے بعد کارروائی کا حکم دیا تھا کیوں نہیں کیا؟ عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے احتشام کو جھاڑ پلا دی۔

دوران سماعت ڈپٹی ڈائریکٹر احتشام نے کہا کہ مجھے 29 نومبر کو جارچ ملا ہے۔ وعدہ کرتا ہوں عدالت کے حکم پر عملدرآمد ہوگا، جس پر عدالت نے کہا کہ زبانی فائر مت کریں، بتائیں آج ہم آپ کے ساتھ کیا کریں؟ عدالت نے ایس بی سی اے حکام کو تنبیہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اب کارروائی نہ کی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

عدالت نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب تک عمارت کا غیر قانونی حصہ مسمار نہیں کیا جاتا، ڈائریکٹر ایس بی سی اے کا شناختی کارڈ بلاک رہے گا۔ عدالت نے 18دسمبر کو غیر قانونی فلور مسمار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعظم کے مشیر احدچیمہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری

نگراں وزیراعظم کے مشیر احمد خان چیمہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری ہوگئے۔

احتساب عدالت لاہور کے جج ملک علی ذولقرنین اعوان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احد چیمہ کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے گزشتہ سماعت پر احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگراں وزیراعظم کے مشیراحد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دی تھی۔

نیب رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس نہیں بنتا، احد چیمہ کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، ان کے مبینہ بے نامی داروں نےذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں۔

احتساب بیورو نے کہا کہ سعدیہ منصور،منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاونٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاونٹس نہیں، ری انوسٹی گیشن کے مطابق احد چیمہ کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔

نیب نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ ری انوسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا جس کے بعد احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی جو درست ثابت ہوا۔

قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

انتخابی شیڈول 14 دسمبر کو سامنے آنے کا امکان

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی چھپائی اور ترسیل کا کام بھی کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔

مقامی روزنامے ڈان سے بات کرتے ہوئے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ شیڈول کا اعلان ممکنہ طور پر 14 دسمبر کو کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) بھی تعینات کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چاروں صوبوں کی ہائیکورٹس نے جوڈیشل افسران کو ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کے لیے فارغ کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اب ان فرائض کی انجام دہی کے لیے ضلعی انتظامیہ سے افسران کو طلب کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنرکا پیغام
قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حتمی انتخابی فہرستوں کی چھپائی اور ترسیل کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے اورمحکمہ اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ووٹرز کو انتخابی عمل کے دوران مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کراتا ہے۔ آئندہ انتخابات میں پرائیویسی اور شفافیت کے ساتھ عوام کے حق رائے دہی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

سکندر سلطان راجہ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کرنے اور ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کی تقرری کی تیاری کر رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کا نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کے روشن مستقبل کی تشکیل میں حصہ لیں۔ ووٹرز کو انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کا حصہ بننا قومی فریضہ بھی ہے۔ الیکشن کمیشن 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ پرامن انتخابات کے انعقاد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے عوام سے تعاون کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ ووٹرز کا قومی دن 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام میں ووٹ کے اندراج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اپنی پسند کے نمائندوں کو منتخب کرنے کے لئے بیلٹ کی طاقت کا استعمال کریں۔

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی قرار، سزا کا قانون منظور

اسلامو فوبیا کے خلاف پاکستان کی عالمی سطح پر کوششیں اثر دکھانے لگی ہیں جس کے پیش نظر ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے قرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی قرار دے دی ہے۔

پارلیمان نے سزا کا قانون منظور کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو دو سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔

بل کے حق میں 94 ارکان نے ووٹ دیا، جبکہ قانون کا اطلاق مقدس کتابوں کی بے حرمتی سے متعلق ویڈیوز پر بھی ہوگا۔ ڈینش وزارت انصاف وقانون کے مطابق قانون کا مقصد منظم انداز میں کی جانے والی بے حرمتی کو روکنا ہے۔

رواں برس ڈنمارک اور سویڈن میں عوامی مقامات پر مقدس کتاب کی بے حرمتی کی گئی تھی۔۔ پاکستان سمیت مسلم دنیا کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔