تازہ تر ین

خزانے سے متعلق خواب نے 71 سالہ شہری کی جان لے لی

میناس جیرائس: کچن کے نیچے دفن شدہ خزانے کے بارے میں خواب دیکھنے والا برازیلین شہری اپنے ہی ہاتھوں کھودے گئے گڑھے میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی میونسپلٹی اپاٹینگا سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ جوا پیمنٹا نے خواب دیکھا تھا کہ ان کے گھر کے  باورچی خانے کے زیرِ زمین بہت سا سونا  دفن ہے جسے پانے کیلئے انہوں نے وہاں گڑھا کھودنے کا فیصلہ کیا۔

جوا پیمنٹا نے اپنے خواب کے بارے میں ایک پڑوس فیملی کو بھی آگاہ کیا۔ پہلے پہل پڑوسیوں نے ان کی  بات کا مذاق اڑایا تاہم جوا پیمینٹا آخر میں انہیں قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہاں تک  پڑوسیوں نے کھدائی میں ان کی مدد کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

دونوں گھرانوں نے مل کر جوا پیمنٹا کے کچن کی زمین کو کھودنا شروع کیا اور آخر کار 40 میٹر گہرا گڑھا کھود دیا۔ جوا پیمنٹا  رسیوں کی مدد سے سونا تلاش کرنے کے لیے نیچے اترے۔ تاہم بدقسمتی سےخزانے کی تلاش ان کی موت پر منتج ہوئی۔

71 سالہ جوا پیمنٹا 40 میٹر گڑھے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے جب ایک حادثے کے باعث وہ بلندی سے گڑھے میں ہی گر گئے اور موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain