تازہ تر ین

ن لیگ کا انتخابی مہم شروع کرنیکا اعلان؛ الیکشن ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے، شہباز شریف

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے، اگر ہم نہ جیتے تو عوام کا سیلاب سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ 2018 میں شیر کا نشان چھینا گیا، جسٹس ثاقب نثار کے ذریعے نواز شریف حکومت کا تختہ نہ الٹا جاتا تو پاکستان آج مشکلات میں گھرانہ ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف چند روز میں ن لیگ کے منشور سے متعلق آگاہ کریں گے، ہم ملک کر محنت کرکے ملک کو پاؤں پر کھڑا کریں گے، 8 فروری کا سفر جسے 2017 میں ڈنڈے اور بلے سے ختم کیا گیا دوبارہ شروع کریں گے۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ سیاست داؤ پر لگادی لیکن کوئی ملال نہیں، سیاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، اربوں ڈالر سے سالانہ گیس، تیل، منگواتے ہیں، نوجوان ملک کو ترقی دلاسکتے ہیں، زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے بدقسمتی سے اس پر کوئی کام نہیں ہورہا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے لیے بہتر کام کریں گے، دیوالیہ ہوجاتے تو روٹی تو دور ادویات تک نہ مل پاتیں، الیکشن کی آمد آمد ہے 8 فروری کو عوام اپنے ووٹ سے فیصلہ کریں گے، ملکی ترقی اور معاشی مسائل کے حل کیلیے میثاق معیشت کا معاہدہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر اسٹیبلشمنٹ کا کاندھا استعمال کرنے کا الزام غلط ہے کیونکہ سب نے دیکھ لیا کہ لاڈلا کون تھا، اگر الیکشن میں ہم کامیاب نہیں ہوئے تو عوامی سیلاب سب کچھ بہاکر لے جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain