تازہ تر ین

24 سالہ لڑکی نے مصوری کے دم توڑتے فن کو دوبارہ زندہ کردیا

  لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان آرٹسٹ کتاب کے کنارے پر مصوری کے دم توڑتے فن کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ میسی میٹلڈا ویسے تو طویل عرصے سے پینٹنگ کر رہی ہیں لیکن انہوں نے کتابوں کے صفحات کے کنارے پر مصوری کرنے کا تجربہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ہی کرنا شروع کیا کیونکہ ان کے پاس کافی فارغ وقت ہوتا تھا۔

Maisie-Matilda-boooks

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ میسی میٹلڈا کا مصوری کے فن میں کوئی استاد نہیں ہے بلکہ وہ ایک خود ساختہ فنکار ہیں۔ انہوں نے 2021 کے آخر میں سوشل میڈیا پر اپنے کام کی ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کیں جس کے فوراً بعد ہی وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز کو لاکھوں ویوز ملتے ہیں اور دنیا کے نامی گرامی نیوز چینلز کی جانب سے انہیں انٹرویوز کے لیے بلایا جاچکا ہے۔ تب سے انہوں نے بس یہی پیشہ اپنا لیا ہے۔ اس وقت صرف انسٹاگرام پر ان کے 5 لاکھ سے زیادہ مداح ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain