تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے پرویز الہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ الیکشن ٹریبونل کا پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

پرویز الٰہی کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات سے انتخابات کی اجازت دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق ‏پرویز الٰہی حلقہ پی پی 32 سے انتخابات لڑ سکیں گے۔

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کا نام بیلٹ پیپرز میں شامل کرنے اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

پرویز الہی قومی اسمبلی کو نشستوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل جمعہ کے روز ہی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے طاہر صادق اور عمر اسلم کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی اور ان کے نام بیلٹ پیپرز میں شامل کرنے کا حکم دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain