سپریم کورٹ میں صنم جاوید اور شوکت بسرا کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت
صنم جاوید کے کاغذات الگ بنک اکائونٹ نہ کھلوانے پر مسترد ہوئے، وکیل درخواست گزار
صنم جاوید نے اپنے والد کیساتھ مشترکہ اکائونٹ کاغذات میں ظاہر کیا تھا، وکیل درخواست گزار
اعتراض کیا گیا کہ الیکشن کیلئے الگ اکائونٹ کیوں نہیں بنایا گیا، وکیل صنم جاوید
صنم جاوید گزشتہ 9 ماہ سے جیل میں ہیں، وکیل درخواست گزار
جیل میں موجود خاتون بنک اکائونٹ کیسے کھلوا سکتی ہے؟ وکیل صنم جاوید خان
شوکت بسرا نے ایک مشترکہ دوسرا الگ اکائونٹ ریٹرننگ افسر کو دیا، وکیل درخواست گزار
ریٹرننگ افسر نے سنگل اکائونٹ وصول کرنے سے ہی انکار کر دیا، وکیل درخواست گزار
ریٹرننگ افسر نے کہا تین بجے کا وقت ختم ہوچکا، وکیل درخواست گزار
تین بجے کا وقت کہاں سے نکالا ہے الیکشن کمیشن نے؟ جسٹس عرفان سعادت خان
الیکشن شیڈیول میں تو نہیں لکھا کہ تین بجے تک کاغذات جمع ہونگے، جسٹس عرفان سعادت خان
مقررہ وقت کے آدھے گھنٹے بعد کاغذات جمع کرانے والوں کو الیکشن سے محروم کیسے رکھا جا سکتا ہے؟ جسٹس منیب اختر
قانون کے مطابق نیا اکائونٹ کھلوایا جائے تو سنگل پہلے سے موجود مشترکہ بھی قابل قبول ہوگا، جسٹس منیب اختر
قانون میں مشترکہ اکائونٹ پر کوئی پابندی نہیں ہے، جسٹس منیب اختر
الیکشن کیلئے امیدوار مشترکہ اکائونٹ بھی مختص کر سکتا ہے، عدالت