تازہ تر ین

پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 14 بچے جاں بحق

پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مزید 14 بچے نمونیا دم توڑ گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں ایک ماہ سے 4 سال کے درمیان ہے۔ جن میں بہاولپور اور گوجرانوالہ سے چار چار، منڈی بہاوالدین اور لاہور سے دو دو بچے شامل ہیں۔

راولپنڈی اور شیخوپورہ سے بھی ایک ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے۔

نمونیا سے بچاؤ کے 4 انتہائی ضروری غذائی اجزاء

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 872 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہورسے چوبیس گھنٹے میں 202 مریض نمونیا میں مبتلا ہوئے۔

صوبے میں رواں برس کے پہلے مہینے میں ہی 16٫203 بچے نمونیہ کا شکار ہوئے۔

نمونیا نے سات روز کے دوران 81 پھولوں کی زندگی نگل لی، رواں برس اب تک 275 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain