تازہ تر ین

امریکہ کا پاکستان انتخابات میں مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے دوران مداخلت یا فراڈ کے دعووں کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ’ہم قابل اعتماد بین الاقوامی اور مقامی انتخابی مبصرین کے ساتھ ان کے جائزے میں شامل ہیں کہ انتخابات میں اظہار رائے، تنظیم سازی اور پرامن اجتماع کی آزادی پر غیر ضروری پابندیاں شامل ہیں۔‘

پاکستان میں8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں پاکستانی خواتین، مذہبی اور نسلی اقلیتی گروہوں کے ارکان اور نوجوانوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عبوری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں جبکہ سیاسای جماعتوں میں مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین نے اپنے بیان میں ’مساوی مواقع کی کمی‘ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اجتماع کی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور انٹرنیٹ تک رسائی پر پابندیاں عائد ہیں۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ، ’ہم انتخابی تشدد، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے استعمال پر پابندیوں، بشمول میڈیا کارکنوں پر حملوں، انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن خدمات تک رسائی پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں اور انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر فکرمند ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ اپنے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے قطع نظر اگلی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو سہارا دے کر اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے عوامی سطح پر تعلقات کو وسیع کرنے اور اظہار رائے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کے فروغ کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے انتخابی کارکنوں، سول سوسائٹی، صحافیوں اور انتخابی مبصرین کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ انتظامیہ بروقت اور مکمل نتائج کی منتظر ہے جو ”پاکستانی عوام کی خواہشات کی عکاسی کرتے ہیں۔“


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain