ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
اسلام آباد میں ہونے والے انتخابات میں اعصام الحق نے اصغر نواز کے خلاف 7 کے مقابلے میں 8 ووٹ سے کامیابی پائی جبکہ سیکرٹری اور خزانچی کے عہدوں پر مخالف گروپ کے امیدوار کامیاب رہے۔
سیکرٹری کےعہدے پر کرنل ریٹائرڈ ضیا کو فتح ملی، انہوں نے 8 ووٹ لیے جبکہ انکے مدمقابل میجر ریٹائرڈ سلمان نے 7 ووٹ حاصل کرسکے۔ خزانچی کے عہدے پر عارف قریشی نے 9 جبکہ عمر فاروق نے 6 ووٹ حاصل کرسکے۔
اعصام الحق کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹینس کو نئی بلندیوں پر پہنچانا کا عزم ہے، کھیل کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ تمام عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔