لکھنئو: پی ایس ایل کے بعد شیمار جوزف کو آئی پی ایل ٹیم میں بھی شامل کرلیا گیا۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے مارک ووڈ کو آئی پی ایل میں شرکت سے روکنے پر لکھنئو سپر جائنٹس نے ویسٹ انڈین پیسر شیمار جوزف کی خدمات حاصل کرلیں، ای سی بی نے یہ فیصلہ رواں برس شیڈول مینز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ اور پھر ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے کیا۔