تازہ تر ین

پی ٹی آئی جلد زرداری صاحب کے درِ دولت پر حاضری دیکر یوٹرن لے گی، سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کے لیے مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے بعد پی ٹی آئی بہت جلد زردای صاحب کے درِ دولت پر حاضری دیکر ایک اور یو ٹرن لے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر سعد رفیق نے بیان دیا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی برادری پر پے در پے حملے کرنے کے بجائے مکالمہ کیا ہوتا تو آج یہ دن نہ آتا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی بگاڑ اور رسہ کشی کے سب سے بڑے بینیفشری اور ذمہ دار خود عمران نیازی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا وفد جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا تھا۔

پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان انتخابات میں دھاندلی سمیت سیاسی امور پر گفتگو ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain