اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 فروری بروز پیر درخواست پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ درخواست 4 روز قبل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی، درخواست علی خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا تھا۔