(24 نیوز) رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کی جائے۔
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، کمشنرنے جیتنے والوں کو ہروایاتو بتائیں جیتنے والا کون تھا؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے الیکشن کی طرف جائیں گے تو پورا پنڈورا باکس کھولنا پڑے گا، فارم 45کے مطابق ہم نشستیں جیت رہے ہیں،راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قراردیا جانا چاہیے۔