تازہ تر ین

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کا دوسرا میچ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

جہاں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، کوئٹہ کی ٹیم کو 160 رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے، دوسری بیٹنگ میں موسم کی صورتحال سے فائدہ اٹھائیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسوو نے کہا کہ کوشش کریں گے بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں، ہم ٹیم میں ہائی پرفارمنس ماحول بنانا چاہتے ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے، دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، ڈین موسلی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین رتھرڈورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر اور ابرار احمد شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain