تازہ تر ین

ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کومل کربیٹھنا ہوگا، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔

وزارت اعظمیٰ کے لیے (ن) لیگ کے نامزد امیدوار شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ افہام و تفہیم اور باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پوری تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے۔ ملک کو ترقی دینے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے شب و روز کاوشیں کی جائیں گی۔ قائد (ن) لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain