تازہ تر ین

میچ سے پہلے کراچی کنگز کے غیرملکی ہیڈ کوچ اور کھلاڑیوں کے پیٹ خراب

  کراچی: پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ سے قبل کراچی کنگز اپنے دو کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ سے پہلے کراچی کنگز کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر جیمز وینس اور آسٹریلیا کے ڈینئل سیمز پیٹ کی خرابی کا شکار ہوگئے اور میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ فل سیمنز بھی پیٹ کی خرابی کا شکار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم نے گزشتہ شب کلفٹن کے ساحل پر ہوٹل میں منعقدہ  عشائیہ میں شرکت کی تھی۔

کراچی کنگز کو اسکے ہوم گراؤنڈ پر ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں یہ کراچی کنگز کی دوسری شکست تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain