صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے الیکشن سے ایک روز قبل صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اس معاملے پر صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں۔
محمود اچکزی کا کہنا تھا کہ الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔