نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں فارم بحال کرنے کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان جبکہ انجری سے نجات پانے والے نسیم شاہ کی واپسی متوقع ہے جبکہ لاہور قلندرز کے حارث رؤف کی شمولیت کا انحصار انکی فٹنس سے مشروط ہوگا۔
اسی طرح پی ایس ایل میں اپنی دھاک بٹھانے کے بعد حنین شاہ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع اور سلمان علی آغا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔