تازہ تر ین

کراچی کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے مزید 6 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں

کراچی کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والے مزید 6 ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے نتیجے میں کل تعداد 10 ہوگئی اور 4 تاحال لاپتہ ہیں۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق 6 روز کی تلاش کے بعد پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے عملے کو بحیرہ عرب میں ڈوبنے والے 14 میں سے اب تک 10 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں۔

لاشوں کو شناخت اور روانہ کرنے کے لیے ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ سرچ آپریشن بقیہ چار ماہی گیروں کے ملنے تک جاری رہے گا۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق ماہی گیری کی کشتی الاسد علی (23377-B) کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ 05 مارچ کوحجامڑو کریک کے قریب خراب موسم کے ساتھ ممکنہ تکنیکی وجوہ کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

کشتی حادثے میں 35 ماہی گیر کھلے سمندر میں ڈوب گئے تھے جن میں سے 21 ماہی گیروں کو رسیکیو کر لیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain