تازہ تر ین

پی ایس ایل 9؛ اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹد نے عماد وسیم اور حیدر علی کی 98 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت کے سبب 186 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم 59 اور حیدر علی 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ مارٹن گپٹل 34، اعظم خان 22، آغا سلمان 5، ایلکس ہیلز 1 اور کپتان شاداب خان 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2 جبکہ لیوک ووڈ، مہران ممتاز اور خرم شہزاد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز صائم ایوب اور بابر اعظم نے کیا۔ پشاور زلمی کو پہلا نقصان آٹھویں اوور میں 72 رنز کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد حارث نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹام کوہلر 18 اور روومان روپیل 2 رنز بناسکے۔ عامر جمال 17، حسین طلعت 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے نسیم شاہ نے 3، شاداب خان اور عبید میکوئے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول فائنل میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain