تازہ تر ین

’میں آپ کا شبو اور آپ میری ماہرہ ہیں‘

ماہرہ خان ایک اچھی سپر اسٹار تو ہیں ہی مگر ساتھ ہی اچھے اخلاق کی بھی مالک ہیں جس کا ثبوت انہوں نے ایک مداح سے ملاقات کے دوران خوب دیا۔

ماہرہ خان اور انکے مداح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پربہت وائرل ہو رہی ہے ،جس میں مداح دیوانہ وار ان سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتا رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح ماہرہ خان کا ہاتھ پکڑےمسلسل ان کی تعریف کرتے ہوئے سیلفی کی درخواست کررہا ہے اورکہہ رہا ہے کہ ، ’میراآپ سے ملنے کا خواب پورا ہو چکا ہے میں آپ کا شبو (شبیر) ہوں اور آپ میری ماہرہ ہیں۔‘

جس پراداکارہ نے نوجوان مداح کا دل نہ توڑتے ہوئ جواب دیا کہ ، ’بالکل میں آپ کی ماہرہ ہوں۔‘

ماہرہ خان کی اپنے مداح سے خوش اخلاقی سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی اور وہ ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے اسے ان کے سپر اسٹار ہونے کی وجہ قرار دے رہے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain