تازہ تر ین

پاکستان کی ٹیم اچھی ہے، مضبوط فاسٹ بولر ہیں، روہت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس موجود نوجوان فاسٹ بولر بڑے مضبوط ہیں۔ بیٹنگ بھی بہت اچھی ہے، میں سمجھتا ہوں مجموعی طور پر پاکستان سائیڈ ایک اچھی ٹیم ہے۔

اوپننگ بلے باز نے کہا کہ پاک بھارت میچ مختلف ہوتا ہے، لوگ پاک بھارت ٹیموں کو کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی فینز کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، ان کے پیغامات اچھے لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں پاک بھارت کرکٹ کا اسٹیٹس کیا ہے، لیکن میں تو یہی کہوں گا مجھے کرکٹ کھیلنی ہے کیونکہ میں کرکٹر ہوں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain