تازہ تر ین

مولانا فضل الرحمان بہت جلد ہمارے الائنس کا حصہ ہوں گے، بیرسٹر گوہرعلی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی کا کہنا ہے کہ مذاکرات جاری ہیں، مولانا فضل الرحمان بہت جلد ہمارے الائنس کا حصہ ہوںگے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو لوگ جا چکے یا پریس کانفرنس کرچکے ہیں ان کی واپسی کا فیصلہ نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ شیر افضل مروت کے ساتھ جو بھی معاملہ ہوا اسے ملکر حل کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے جاتے ہیں، سیاسی کیسز مضبوط نہیں اس لیے ضمانتیں ہو رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain