تازہ تر ین

ایران میں نئے صدر کے انتخاب کیلیے الیکشن بلا تاخیر ہوں گے؛ تاریخ کا اعلان

گزشتہ روز ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سمیت 8 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ نائب صدر محمد مخبر عبوری صدر کے فرائض انجام دیں گے جنھیں 2 ماہ میں صدارتی الیکشن کرانے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق الیکشن باڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدارتی انتخاب 28 جون کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 30 مئی سے 3 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا اور امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی جب کہ 12 جون سے 27 جون تک انتخابی مہم چلائی جا سکے گی۔

الیکشن باڈی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک بھر میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ 28 جون کو ہوگی۔

یاد رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ بدھ کے روز تہران میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ آیت اللہ خامنہ ای پڑھائیں گے جس کے بعد میتیں آبائی علاقوں میں تدفین کے لیے روانہ کردی جائیں گی۔

صدر ابراہیم رئیسی کی میت کو مشہد لے جایا جائے گا جہاں ایک بار پھر نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین مشہد میں ہی ہوگی۔ ایران میں 5 روزہ قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain