ممبئی: ایک بھارتی شخص نے انتہائی قلیل وقت میں اپنی ناک سے انگریزی حروف ٹائپ کرکے نیا گنیز ورلڈ قائم کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ ونود کمار چودھری نے ماضی میں قائم کیا گیا اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ اس وقت توڑ توڑ دیا جب انہوں نے اپنی ناک سے عام کیبورڈ کے ذریعے 25.66 سیکنڈ میں تمام انگریزی حروف ٹائپ کرڈالے۔
ونود کمار نے پہلی بار 2023 میں ناک کی مدد سے کم ترین وقت میں حروف ٹائپ کرنے کا عالمی ریکادڑ قائم کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے یہ کارنامہ 27.8 سیکنڈز میں انجام دیا تھا۔
اب انہوں نے 25.66 سیکنڈز کے ساتھ اپنا پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ریکارڈ قائم کرنے کے قوانین میں ضروری تھا کہ ونود انگریزی حروف کے تمام 26 حروف کو عام کیبورڈ پر اس طرح ٹائپ کریں کہ ہر حرف کے درمیان اسپیس ہو۔
ونود نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ میرا پیشہ ہمیشہ سے ٹائپنگ رہا ہے، اسی لیے میں نے اس میں ریکارڈ قائم کرنے کا سوچا جس میں میرا شوق اور میری روزی روٹی دونوں شامل ہوں۔