نیویارک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا سب سے اہم میچ آج نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے مقررہ وقت 7:00 بجے سے آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوکر 7:30 پر ہوا جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شیڈول ٹائم 7:30 کے بجائے اب 8:00 بجے ہوگا، بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔
اسکواڈ:
بھارت: روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد عامر