نو منتخب بھارتی وزیرِ اعظم مودی کی کابینہ میں کسی مسلمان کو وزیر نہیں بنایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی نئی حکومت میں 30 وزراء اور 41 وزرائے مملکت شامل ہیں۔
بھارت کی نئی مرکزی حکومت کی کابینہ کا پہلا اجلاس آج شام کو ہو گا، کابینہ بھارتی صدر سے پارلیمنٹ کا سیشن جلد بلانے کی درخواست کرے گی۔
نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مضبوط اپوزیشن کے سامنے متنازع سیاسی امور پر اتفاق رائے پیدا کرنا مودی حکومت کے لیے چیلنج ہو گا۔