تازہ تر ین

عالمی بینک نے پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد: عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی۔

ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری عالمی بینک نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے دی ہے۔ اضافی فنڈز کی منظوری داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی ساتھ ہی عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ اس سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی۔

ورلڈبینک کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگاوٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگاواٹ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain