تازہ تر ین

کینیڈا کیخلاف میچ،پاکستان ہدف 14ویں اوور کے اندر پورا کرلیتا تو نیٹ رن ریٹ امریکہ سے زیادہ ہوتا،احمد شہزاد، شیعب ملک

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد اور سابق کپتان شعیب ملک نے کینیڈا کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے احمد شہزاد نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اگر پاکستان ہدف کا تعاقب 14ویں اوور کے اندر کر لیتا تو ان کا نیٹ رن ریٹ امریکہ سے زیادہ ہوتا، بھارت کیخلاف میچ میں بھی اسی مزاج کی ضرورت تھی۔
مقامی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے رن ریٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جیت کیساتھ کم ازکم ٹریک واپس آگئے ہیں، جس طرح آپ نے میچ 17.3 اوورز میں ختم کیا، آپ اسے کم از کم 14-15 اوورز میں ختم کر سکتے تھے۔
ہمیں محمد عامر کو کریڈٹ دینا چاہیے جس نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا، تیسرا اوور عامر سے کروانا بابراعظم کا صحیح فیصلہ تھا! عامر کو ردھم میں دیکھ کر اچھا لگا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain