تازہ تر ین

پاک بھارت میچ کے دوران اداکارہ انوشکا شرما سیخ پا: ویڈیو وائرل

بھارتی معروف اداکارہ و ماڈل انوشکا شرما کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اُنہیں غصے میں کسی بحث میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی یہ ویڈیو اتوار کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سلسلے میں نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے دوران کی ہے۔

انوشکا شرما جو اکثر اوقات ہی خوشگوار موڈ میں اپنے شوہر، معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو کھیل کے میدان میں سپورٹ کرتے نظر آتی ہیں اس بار غصے میں لال پیلی ہوتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں انوشکا کو کسی نامعلوم شخص سے بات کرتے ہوئے غصے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے متعلق واضح معلومات نہیں کہ آیا اداکارہ نے اپنا آپا کیوں کھویا مگر اُن کی اس ویڈیو پر بھارتی صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

کسی صارف کا کہنا ہے کہ انوشکا پاکستان کے خلاف اپنے شوہر کے میچ کے پہلے اوور میں ہی آؤٹ ہونے پر نالاں ہیں جبکہ کسی کا کہنا ہے کہ ’لگتا ہے پھر کسی نے سڑک پر کچرا پھینک دیا ہے جس پر اداکارہ ناراض نظر آ رہی ہیں۔‘

یاد رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن تھوڑا لڑکھڑاگئی، کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر 12 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain